پیرا ملٹری فورس نے پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی

پیرا ملٹری فورس نے پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی

کراچی: گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، امریکی قونصل خانے اور سیکیورٹی پرنٹنگ پریس پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

پیرا ملٹری فورس نے پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں یاسین عرف ابو ہنزلہ، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمد خالد عرف منصور کو حراست میں لیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے 2 افراد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے اور جلد ہی کراچی میں دہشت گرد حملے کرنا چاہتے تھے جبکہ ان کا تعلق ٹی ٹی پی کے قاری سعد بلال کے گروپ سے ہے۔
‘ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے’۔
رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یاسین ایک تربیت یافتہ جنگجو تھا جو کہ اب تک اپنے کمانڈر قاری سعد بلال سے 2 سال سے رابطے میں تھا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ‘وہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے اہم تنصیبات جیسے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ، امریکی قونصل خانے اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی جاسوسی کی تھی جبکہ ٹیلی گرام ایپلی کیش کے ذریعے قاری سعد اور موسٰی کو ویڈیوز بھی بھیجی گئی تھیں‘۔
گرفتار اکرام اللہ، ٹی ٹی پی کمانڈر اقبال حسین عرف ابو تراب اور دیگر کے ہمراہ سوات میں 3 سرکاری اسکولوں اور ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث تھا، اعلامیے میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص خالد کے یاسین کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور یہ اس کے ساتھ گزشتہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
وہ تربیت یافتہ جنگجو تھا جو پاکستان میں حملے کرنے کے بعد چھپنے کے لیے افغانستان چلاگیا تھا، تاہم ملزم حال ہی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملے کرنے کے لیے افغانستان سے کراچی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے