گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی

گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی

8 کوہلو: نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے

بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر اسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور آج ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
ملتان برن سینٹر میں مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ: خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے