”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی: ”یہ لیاس میں نے آپ کیلئے نہیں پہنا بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“،بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا میٹ گالا میں شریک تھی جہاں صحافی نے انکے لباس کو تنقید کا نشانہ بنا نے کی کوشش کی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ” یہ لباس میں نے آپ کے لیے نہیں پہنا بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“۔

اداکارہ نے صحافی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کسی فلم کے پیچھے پوری ٹیم ہوتی ہے بالکل اسی طرح ڈریسز کے پیچھے بھی بہت سے لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور یہ ان سب کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے اگر آپ کو یا کسی اور کو یہ پسند نہیں تو اس میں میرا یا میری ٹیم کا کوئی قصور نہیں۔دیپیکا کا کہنا تھا کہ ڈریس پرتنقید یا تعریف سے بڑھ کر زیادہ اہم یہ ہے کہ مجھے اور پریانکا کو میٹ گالا جیسے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے