کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ ذائقے دار کھگا مچھلی برسوں میں ایک ہی بار ماہی گیروں کے شکار میں آتی ہے
کراچی کی حدود میں سمندر میں کھگا مچھلیاں بڑی تعداد میں جمع ہو گئیں تھیں، جنھیں اکٹھا کرنے ماہی گیروں کی کئی لانچیں پہنچ گئیں۔
ماہی گیروں نے مچھلیوں کے ڈھیر کے گرد لانچوں کا گھیرا بنایا اور پھر اطمینان کے ساتھ بڑی تعداد میں مچھلیاں پکڑ لیں۔
یہ مچھلی اپنے ذائقے کے لیے نہایت مشہور ہے، گرم تاثیر والی اس مچھلی کا مسکن دریائے سندھ ہے، بلوغت میں پہنچنے پر اس کا وزن 2 کلو اور جسامت ایک فٹ تک ہو جاتی ہے، اور اس کا ذائقہ نہایت اعلیٰ ہوتا ہے، لوگ بہت شوق سے اسے کھاتے ہیں۔
اس کی جلد چکنی ہوتی ہے، ریڑھ کی ہڈی قدرے ابھری ہوتی ہے، اور شکل کسی جنگی جہاز کی مانند ہوتی ہے، اس میں کانٹے کم اور موٹے ہوتے ہیں۔