پنجاب: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور دعا سے قبل جماعت کے نئے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے
علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے جو کہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی ، یتیم خانہ چوک سے ان کے جسد خاکی کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہو چکا تھا۔