سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار سندھ میں ہے

سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار سندھ میں ہے

کراچی: صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار سندھ میں ہے، وفاق ایکسپورٹ سے فوراً پابندی ہٹائے اور امپورٹ پر پابندی لگائے

سندھ میں اس سال بمپر کراپ فصل متوقع ہے کیوں کہ سندھ میں 56 ہزارہیکٹر پر پیاز کاشت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال صوبے میں 7 لاکھ 60 ہزار ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے جب کہ صوبے کی کھپت 5 لاکھ 63 ہزار ٹن ہے، اس اعتبار سے ایک لاکھ 97 ہزار ٹن پیاز کھپت سے زائد پیدا ہوگی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں 21 لاکھ 12 ہزار 894 ٹن پیاز کی پیداوار متوقع ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی زرعی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، وفاق ہمشیہ الٹے کام کرتا ہے، جب ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو امپورٹ کرتا ہے اور جب درآمد کرنے کی ضرورت تھی تو خاموش تماشا دیکھتا ہے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ وفاق ایران اور افغانستان سے پیاز منگوا رہا ہے اور ایکسپورٹ سے پابندی نہیں ہٹارہا، پیاز امپورٹ ہونے کی وجہ سے ملکی کاشت کاروں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، آلو ایکسپورٹ ہورہا ہے تو پیاز پر پابندی کیوں عائد ہے؟

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے