پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تعداد میں کمی کا عمل شروع

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تعداد میں کمی کا عمل شروع

اسلام آباد: اگست میں تقریبا 9 ہزار ملازمین کی بحالی کے پیکیج کو منظور کیا گیا تھا جس کے لیے گرانٹ کی منظوری دی گئی

اجلاس میں وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت سکلز فار آل اسٹریٹجی پرعمل درآمد کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مختلف ضروریات کے لیے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے کے تخصیصی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کی تجویز پرعمیر ون سے اوجی ڈی سی ایل کو باہمی مشاورت سے طے کردہ قیمت پر اینگرو کو 2.25 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس مختص کرنے کی منظوری دی گئی تاہم اسے فیلڈ ڈیولپمنٹ پلان اورپیداواری لیزسے مشروط کردیا گیا ہے۔
اجلاس کوٹریڈنگ کارپویشن کے ذریعہ گندم کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اضافی 3 لاکھ 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہے جس کے لیے 11 اکتوبر کو ٹینڈر جاری ہوا جو 18 اکتوبرکو کھولا گیا اور سب سے کم بولی دہندہ کی بولی کو قبول کیا گیا۔
اجلاس کوبتایا گیا کہ اب 2.248 ایم ایم ٹی گندم درآمد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے