نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں دینے کی ہدایت کر دی

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں دینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کے ساتھ حاضری لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت30نومبرتک ملتوی کردی

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے لیگی رہنماءاحسن اقبال کخلاکف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ،سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرہ اور سرفراز رسول عدالت میں پیش ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہاکہ ڈھائی سال بعد ریفرنس دائرہوا ، نارووال اسپورٹس سٹی مصوعبہ اب کھنڈر کا منظرپیش کرتا ہے،انتقامی سیاست کے باعث ملک بدترین انتظامی بحران کا شکار ہو چکا، نیب کا سایہ جس منصوبے پر پڑا وہ تباہ ہو جاتا ہے،نیب سے معیشت کو کینسر لاحق ہو گیا۔
سابق وزیر احسن اقبال نے مزیدکہاکہ چین جا کرسی پیک کی قسمیں کھاتے ہیں کہ بہت شفاف منصوبہ تھا ،پاکستان آنے پر اسے کرپشن کا منصوبہ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے