سعودی شہری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کا نام ”ایوانکا “رکھ لیا

ریاض: سعودی شہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کا نام”ایوانکا”رکھ لیا،محکمہ ہیلتھ خواتین اور بچوں میں اس کا نام رجسٹرڈ کرلیا گیا،بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سعودی میاں بیوی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ایک طرف اس نام کی حمایت کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔سعودی شہری سلیم الا سلیم کا کہنا ہے میں ایوانکا ٹرمپ کے والد ڈونلڈ ٹرمپ کی لیڈر شپ سے بہت متاثر ہوا ہوں جنہوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں میں قتل ہونیوالے معصوم بچوں کا بدلہ ایئر سٹرائیک کر کے لیا،امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب پر بہت خوشی ہے۔سعودی شہری کا کہنا ہے کہ میرے دوست نے مجھے چیلنج کیا تھا کہ سعودی معاشرے میں اپنی بیٹی کا نام "ایوانکا”نہیں رکھ سکتا جسے میں نے قبول کیا اور پورا کر کے دکھایا۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی کے آخر میں سعودی عرب کے دورے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں خطے میں امن و امان،مختلف ممالک سے تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

لندن: کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے