5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا

5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی: راولپنڈی میں کورونا کےمر یضوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافے کے بعد 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا ہے

ہاٹ اسپاٹس میں سیکٹرسی فیز 1 ڈی ایچ اے، گلشن آباد ، اسٹریٹ10حالی روڈ،بلاک بی4مسلم ٹاؤن اوردیگرعلاقے شامل ہیں ، کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹس،شا پنگ مالز،ریسٹورنٹس اور دفاتربندرہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق کریانہ اسٹور، آٹاچکی کی دکانیں ، ڈیری شاپس،بیکری وگوشت کی دکا نیں ، پھل و فروٹ کی دکا نیں اور پیٹرول پمپس صبح9سےشام7بجےتک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ کلینکس،لیبا ر ٹریاں اور میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد میں کوروناکی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہوچکی ہے ، وفاقی ضلعی انتظامیہ نےکورونا کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کوروناصورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، گزشتہ 2 ہفتےمیں کورونا کیسز آسمان کو چھورہے ہیں، اسلام آبادمیں تاحال3692کوروناکیسز،265اموات ہوچکی ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے 230 مریض زیرعلاج اور 37مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے