گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 547 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار927 ہو گئی ہے

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 18افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے، جب کہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 05 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 886کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہوگئی۔
کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 41لاکھ 78 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے