مجرم سہیل ایاز کی جان نکلنے تک اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا رکھا جائے

مجرم سہیل ایاز کی جان نکلنے تک اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا رکھا جائے

راولپنڈی: جرائم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی، شریک ملزم خرم کو صرف اغواء کے جرم میں7سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے معصوم اور کم عمر بچوں کو بھلا پھسلا کر اغواء کر کے جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت اور اتنی بار ہی عمر قید اور مجموعہ طور پر متفرق جرائم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی
عدالت نے اپنے فیصلہ میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کو انتہائی گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے تحریر کیا کہ مجرم انتہائی اعلی تعلیم یافتہ ہے مگر اس نے تعلیم کو غلط استعمال کیا
مجرم برطانیہ میں بھی ایسے ہی جرم میں سزا کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، یہ عادی مجرم ہے پاکستان کے مستقبل پھول جیسے بچوں کے ساتھ جنسی درندگی ان کا تابناک مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے، یہ ایسا گھناؤنا جرم ہے جو قابل معافی نہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی رعایت بھی نہیں دی جاسکتی جب تک مجرم سہیل ایاز کی جان نہیں نکل جاتی اس وقت تک مجرم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا رکھا جائے
عادی مجرمان کو کم سن بچوں کی زندگیاں تباہ کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔
ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے، مجرمان کے خلاف تینوں مقدمات تھانہ روات میں درج کئے گئے تھے،
مجرم سہیل ایاز کے خلاف زیادتی،پورن وڈیوز بنانے کے3 مقدمات درج ہیں اور ملزم کو تھانہ روات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مجرم معصوم اور کم عمر بچوں کو اغواء کر کے جبری بد اخلاقی کا نشانہ بناتا اور لائیو پورن وڈیوز نشر کرتا تھا، مجرم بچوں کو گفٹ اور پیسوں کا جھانسہ دے کر بھلا پھسلا کر اغواء کر کے اپنے ڈیرے لے جاتا تھا، سزا کے بعد مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے