پی آئی اے نے سعودی عرب شہر القسیم کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا

پی آئی اے نے سعودی عرب شہر القسیم کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا

ملتان: پی آئی اے کی پہلی پرواز ملتان سے 96 مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے شہر القسیم روانہ ہوگئی، ملتان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر و عملے نے مسافروں کو الوداع کیا

پی آئی اے القسیم کے لیے ایئربس 320 طیارے آپریٹ کرے گی، القسیم میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے جنہیں پی آئی اے کی پروازوں سے سفری سہولیات میسر ہوگی۔
پی آئی اے القسیم کے لیے ملتان اور اسلام آباد سے پروازیں جاری رکھے گی، القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔
القسیم ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی پروازیں بدھ اور جمعہ کو بالترتیب ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی اور 40 کلو سامان کی حد کے ساتھ تعارفی کرایہ بھی ان پروازوں پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے