کراچی میں سفید زہر فروخت کرنے والے کارندوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے

کراچی میں سفید زہر فروخت کرنے والے کارندوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے

کراچی: میں چھوٹی پڑیا میں بڑے زہر کی فروخت کے حوالے سے ملیر سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ایک نہیں دو نہیں پورا خاندان ہیروئن کی فروخت میں ملوث ہے

نوجوان نسل میں زہر گھولنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملیر سٹی پولیس نے ہیروئن اسمگلر اور ڈیلر کی تصاویر اور کریمنل ریکارڈ جاری کر دیا، انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید زہر فروخت کرنے والے کارندوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
سفید پاوڈر کے کالے دھندے کو امیر بخش آپریٹ کرتا ہے، امیر بخش، یار محمد اور اپنی بیوی آمنہ کو ہیروئن سپلائی کرتا ہے، یہ دونوں سعود آباد میں ہیروئن سپلائی کرتے ہیں، ملیر سعود آباد تھانے کی حدود میں منشیات کے بے شمار اڈے قائم ہیں، آمنہ کے علاقوں میں کوثر ٹاؤن، انڈس مہران، لاسی پاڑہ اور لیاقت مارکیٹ شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پولیس کی پکڑ سے بچنے کے لیے خواتین کا سہارا لے کر ہیروئن سپلائی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آمنہ کی تین بہنیں اور دو بھائی بھی اس دھندے میں ملوث ہیں، یہی نہیں بلکہ اس کی بہنوں کے شوہروں کے علاوہ دیور اور ان کی بیویاں، آمنہ کے کزنز بھی سفید زہر پھیلانے میں ملوث ہیں۔
سفید زہر بیچنے والے ملزمان پر تھانے میں مقدمات درج ہیں، چند کو ماضی میں گرفتار بھی کیا گیا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا ہوئے،۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے