حیدر آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

حیدر آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 459 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ روز شہر میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد کا انتقال ہوگیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے حیدر آباد میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
صرف حیدر آباد ہی نہیں ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوچکی ہے۔
صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 208 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 37 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے