ٹی ایل پی کے رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور

ٹی ایل پی کے رہنما آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو مجرم قرار دیا تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے مقدمے میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے

علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے

پنجاب: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے