کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کروڑں روپے سے قرضہ دیا جا رہا

کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کروڑں روپے سے قرضہ دیا جا رہا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پبلک فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ماننا ہے چھوٹا کاروبارمعیشت کی ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے

گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے خواب بڑے ہوتے ہیں، ان خوابوں پر سرمایہ لگانے کے لیے کوئی راضی نہیں ہوتا، حکومت پاکستان نوجوانوں پراعتماد کرتی ہے، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام سےڈھائی کروڑ تک قرضہ دیا جا رہا ہے۔ سیمنٹ اور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے اعدادوشمار بہت مثبت ہیں، پاکستان ایزآف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں28واں نمبر اوپر آگیا۔
عمران اسماعیل نے بتایا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی تیسری بہترین کرنسی بن گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موقع ہے یہاں سرمایہ لگائیں، پاکستان پبلک فورم کی مدد سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلئے پاکستان پبلک فورم کا تعاون خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے