24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد: تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 050 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 082 ہوگئی

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 055 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 528 ، پنجاب میں ایک لاکھ11 ہزار 047، خیبرپختونخوا 42 ہزار 615 ، اسلام آباد میں 24 ہزار 444، بلوچستان میں 16 ہزار 449 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 538 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 461 تعداد ہوگئی۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے