حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی

حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی

اسلام آباد: تحریک لبیک کے درمیان معدہدہ طے پا گیا، 4نکاتی معاہدے پر حکومت اورتحریک لبیک کےقائدین کے دستخط موجود ہیں ، سادہ کاغذ پرمعاہدہ ہاتھ سےتحریرکیا گیا ہے

حکومت فرانس کےسفیر کو 2 سے 3 ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔
معاہدے میں کہا گیا پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیاجائےگا۔
معاہدے پر وزیرداخلہ ،وزیرمذہبی امور اور کمشنر اسلام آباد کے دستخط جبکہ تحریک لبیک کی طرف سے صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔
معاہدے طے پانے کے بعد اسلام آباد میں موبائل سروس بحال کردی گئی اور جڑواں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں جبکہ حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
حکومت اورمذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور کامیاب مذاکرات کےبعدمظاہرین نےدھرناختم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے