پارلیمنٹ میں جیسی ہی گفتگو شروع کرتا ہوں بلاول چلےجاتےہیں

پارلیمنٹ میں جیسی ہی گفتگو شروع کرتا ہوں بلاول چلےجاتےہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں کی منافقت کھل کر سامنے آگئی تھی

ان کا پی ڈی ایم میں کچھ اور انتخابی مہم میں کچھ اوربیانیہ تھا، جی بی کے عوام نے ایسےبیانیےکو بھرپور طورپر مسترد کیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب جی بی میں کئے گئے پہلے ہی جلسے میں عوام کی جانب سے عمران خان سے محبت دیکھ لی تھی، جی بی عوام کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ایسا لیڈر ملا جس پر کرپشن کا الزام نہیں ہے
گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں عزت دی ہے ہمیں جتوایاہے، خیبرپختونخوا کی طرح گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پورے کرینگے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کامیابی کا یقین تھا، دو تہائی اکثریت کا ہمیں اندازہ تھا، عوام نے ہمیں کامیاب کرایا ہے، وزیراعلیٰ جی بی سے متعلق ہم نے ہوم ورک کیاہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں ان پربھی عمل کرنا ہوگا۔
گلگت میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ ریجکٹڈ ہیں، کل سب شفاف الیکشن کا کہہ رہےتھے، کل کسی بھی میڈیا ہاؤس پر دھاندلی کی کوئی شکایت ملی ہے؟، ایک ہفتہ پہلےکی تقریر دیکھیں یہ کس قسم کے دعوے کررہے تھے۔
گلگت بلتستان میں اپوزیشن جماعتوں کی شکست پر مراد سعید نے کہا کہ جی بی کی عوام کے لیے دونوں جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں کچھ نہیں کیا، تیس سال دونوں جماعتوں کی حکومت رہی عوام کیلئےانہوں نےکیا کیا؟ بلاول بھٹو پرچی پڑھنے کے بجائے عوام میں جائیں اور حقیقت دیکھیں، بلاول احتجاج جاری رکھیں میں بھی وہاں جشن منانےآرہاہوں۔
انشااللہ آئندہ سال آزاد کشمیر میں بھی عوامی حکومت قائم ہوگی،دوہزار تئیس میں سندھ میں بھی عوامی حکومت قائم ہوگی، 2023میں ہی سندھ میں ان لوگوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے