حکومت نے جدہ کے کچھ مقامات میں پانی کی فراہمی بند ہونے کی اطلاع دی ہے

حکومت نے جدہ کے کچھ مقامات میں پانی کی فراہمی بند ہونے کی اطلاع دی ہے

جدہ: سعودی عرب میں جدہ کمشنری نے کہا ہے کہ صاری اسٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا کام مکمل کرنے کی وجہ سے پانچ روز تک جدہ کے نو محلوں کے لیے پانی کی سپلائی بند رہے گی

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کمشنری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پیر16 نومبر سے پانچ دن تک نو محلوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔
جن علاقوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ بند رہے گا ان میں الفیصلیہ، الروضہ، السلامہ، النعیم، المحمدیہ، الزھرہ، النھضہ، الخالدیہ اور البوادی شامل ہیں۔
پانی کی سپلائی کی بندش کی وجہ یہ ہے کہ صاری سٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا پل مکمل کیا جائے گا اور پانی کی لائن نیا نظام تیار کیا جائے گا۔
جدہ کمشنری بیان کے حالیہ میں تمام صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کی بندش کے باعث ہونے والی پریشانی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ایلی یاندرو کو سیکریٹری ہوم لینڈ نامزد کیا گیا ہے جو ہوم لینڈ سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے