جموں و کشمیر میں انتخابی عمل منسوخ کرنا عوام کے موقف کی واضح تائید ہے، شبیر شاہ

سرینگر: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے جنوبی مقبوضہ کشمیر میں انتخابی عمل منسوخ کرنے پر کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے موقف کی واضح تائید ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمران طبقے کو عقل و دانش سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں قیام امن کے لئے کی جا رہی کوششیں اُس وقت تک ایک خواب ہی رہیں گی، جب تک مسئلہ کشمیر سے متعلق حقیقت کا ادراک کرکے اس کے حل کی طرف توجہ مبذول نہیں کی جاتی۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں شبیر شاہ نے کہا کہ سلیکشن یا الیکشن مسئلہ کا کوئی حل نہیں البتہ اس سلسلے میں ریاستی عوام کے سیاسی مستقبل سے متعلق رائے جاننے کے بعد ہی امن کا خواب پورا ہوگا۔

انہوں نے کشمیری عوام کی رائے کے احترام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دو رائے نہیں کہ عوامی رائے ہی مقدم ہے، ریاستی عوام بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ریاستی مستقبل سے متعلق جو بھی رائے سامنے آئے گی، اسے تسلیم کرنے میں کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر پیش رفت کرے تو مسئلہ حل کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے