نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی

نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی

راولپنڈی: پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاؤنٹس چلتے رہیں گے

اس کے علاوہ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ دونوں پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاؤنٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے جن شرائط پر عمل کرنا ہے ان میں سے ایک سیونگ اکاؤنٹس کا خاتمہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے