سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پہلی ٹرین 16 نومبر کو چلے گی

سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پہلی ٹرین 16 نومبر کو چلے گی

کراچی: یہ ٹرین پپری سے اورنگی کا سفر 2 گھنٹے 50 منٹ میں طے کرے گی، ٹرین براستہ ایئر پورٹ کراچی سٹی وزیر مینشن سے اورنگی پہنچےگی

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پہلی ٹرین سولہ نومبر کو پپری مارشلنگ یارڈ سے صبح 7 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی سرکلر ٹرین کے پپری سے اورنگی تک 21 اسٹاپ ہوں گے، ٹرین ہر اسٹاپ پر ایک منٹ رکے گی، ابتدائی طور پر سرکلر ٹرین اپ اینڈ ڈاؤن دن میں 4 دفعہ چلائی جائے گی، سرکلر ٹرین کی بوگیاں آج اسلام آباد راولپنڈی سے کراچی روانہ کی جائیں گی۔
دوسری طرف تشویش ناک امر یہ ہے کہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک بیش تر لیول کراسنگز پر پھاٹک موجود نہیں ہیں، گلبائی چوک پر ٹرین 200 میٹر کا فیصلہ بغیر پھاٹک کے عبور کرے گی۔
سرکلر ریلوے کا ٹریک کئی مقامات پر انتہائی مخدوش اور خطرناک بھی ہے جس پر تاحال توجہ نہیں دی گئی ہے۔
دو دن قبل سرکلر ریلوے کی پٹڑی پر آزمائشی ٹرین چلائی جا چکی ہے، آزمائشی ٹرین نے 14 کلو میٹر کا راستہ 2 گھنٹے میں طے کیا تھا، یہ ٹرین 4 بوگیوں اور دونوں طرف انجن کے ساتھ چلائی گئی تھی۔
آزمائشی ٹرین کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک چلائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک تمام اسٹیشن ٹوٹے اور بوسیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے