ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو گئی ہے

ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو گئی ہے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 165 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو گئی ہے

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید سترہ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 109 ہو گئی ہے، جب کہ 1316 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی۔
کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 48 لاکھ 81 ہزار 640 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: دوران سماعت کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ زیر غور آیا تو چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے