بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، زیارت اور دکی میں محسوس کئے گئے

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت5.1 اور اس کا مرکز کوئٹہ سے38کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔
زلزلہ کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
ماضی میں 31 مئی 1935 میں جو خوفناک زلزلہ آیا تھا ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چھ بتائی گئی تھی۔ اس زلزلے میں جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کوئٹہ شہر کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی

250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 250 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے