وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے

وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی حدود میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، نزلہ زکام، بخار والے ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پرپابندی ہوگی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کی حاضری ایک Cکردی گئی ہے، حاضری کا شیڈول سیکیورٹی سمیت پروٹوکول اسٹاف پر بھی ہوگا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو ہینڈسینیٹائزر کے لازمی استعمال کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے والے تمام ملازمین کو تھرمل گن سےچیک کیا جائے گا۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائےگی۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آج انتقال کر گئے، جام مدد علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز کرونا وائرس کی صورت حال پر بیان دیا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 822 کیسز سامنے آئے، جبکہ وائرس کے باعث مزید چار مریضوں کا انتقال ہوا تھا، 822 نئےکیسز میں سے621 کاتعلق کراچی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے