پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت کی طرف سے ملزم کو سنائی گئی سزائے موت کو معطل کردیا

پشاور: فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ملزم سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو معطل کردیا ہے اور وزارت داخلہ و دفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ملزم سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی بناء پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا جس کے خلاف ملزم کے والد نے ہائیکورٹ سے فیصلے کے خلاف رجوع کیا تھا۔ سعید اکبر کو 2009ء میں سوات آپریشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کو کل پھانسی دی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے