کرونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا

کرونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا

حیدرآباد: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے دو سو سے زائد عملے کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، جن میں سے سترہ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے

اس سے قبل چھبیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو چھ نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اگلے ہی روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے