چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹوئیٹس بند کرا کر دکھائیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹوئیٹس بند کرا کر دکھائیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر مریم نواز کو بچایا جارہا ہے اور طارق فاطمی،راﺅ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا کہنا درست تھا کہ ٹوئیٹس زہر قاتل ہیں اگر چوہدری نثار میں ہمت ہے تو مریم نواز کے ٹوئیٹس بند کرا کر دکھائیں جبکہ مریم نواز کا میڈیا سیل حساس گفتگو ریکارڈ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان وزارت داخلہ نے خورشید شاہ کے بارے بے ہودہ بیان دیا ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کا بیان جاری کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

اٹارنی جنرل انور منصور خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اٹارنی جنرل انور منصور خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: گزشتہ روز پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے نائب صدرعابد ساقی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے