وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو آج ظہرانے پر بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو آج ظہرانے پر بلالیا

اسلام آباد: سیاسی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج ظہرانے پر بلالیا، عمران خان اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتماد میں لیں گے جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت بھی ہو گی

ظہرانے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ایم کیوایم کے وزیر امین الحق ، جی ڈی اے کی رہنماء فہمیدہ مرزا اوربلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال بھی شرکت کریں گی۔
حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم تحریک شروع کی گئی ہے ۔
وزیراعظم پارٹی ترجمانوں اور وزراءکو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کی سیاسی محاذ پر بھرپور مزاحمت کی جائے ،اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیاگیا جس میں وزیراعظم اپنے اہم اتحادیوں کو بھی اس معاملے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے