پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردی گئیں

پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردی گئیں

کراچی: حکومتی احکامات پر پی آئی اے نے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں کیں، اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا

زیلف منیر، بیرسٹر زاہد، فخرالدین جی ابراہیم، سابق سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی، معروف پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر جاوید غنی، بینکار عاطف اسلم باجوہ، اسلم آر خان کو نیا بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔
سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو بھی بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کے بورڈ ممبران کی تقرری کی تھی جن کو اب باضابطہ طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔
قانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی بہتری کے لیے بہت سارے اقدامات کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے