سشمیتا سین کیساتھ تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے میری شادی ختم ہوگئی، بھارتی فلمساز نے شرمناک راز بے نقاب کردیا

ممبئی: ہرانسان سے زندگی میں کچھ ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جن پر ساری زندگی پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتااور ایساہی کچھ بھارت کے فلم ساز وکرم بھٹ کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنی زندگی کے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا اور بتایاہے کہ اپنی بیگم کو دھوکہ دے کر اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پاٹیل کیساتھ تعلقات پر آج بھی دکھ ہے، سشمیتا سین کی وجہ سے بچپن کے پیار ادیتی کیساتھ ہونیوالی شادی بھی ختم ہوگئی اور جب اداکارہ کیساتھ تعلقات کا خاتمہ ہوا تو وکرم نے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی حقیقی زندگی کو بنیاد بنا کر لکھے گئے ناول میں وکرم بھٹ کاکہناتھاکہ ’ اس کی وجہ سشمیتا سین نہیں بلکہ وہ سب کچھ ہے جو میں نے اپنی زندگی کیساتھ کیا، میں نے طلاق لے لی ، میری فلم غلام تاحال ریلیز ہونی ہے ، میں ہی صرف سشمیاکا بوائے فرینڈ تھا ، میں شدید مایوس ہوگیا تھا اور اپنی صاحبزادی بھی کھو بیٹھا، میں نے اپنی ہی زندگی تباہ کردی ،میرے خیال میں کسی تعلق نے میری زندگی برباد نہیں کی بلکہ میں خود ہی تباہی کا مجموعہ ہوں‘۔اُنہوں نے کہاکہ ’ مجھے اپنی بیوی اور بچی کو تکلیف دینے اوراُنہیں چھوڑنے پر افسوس ہے، مجھے اس درد پر افسوس ہے جو میں نے انہیں دیا، میرے اندر یہ ہمت نہیں کہ ادیتی کو بتاسکوں کہ کن حالات میں اسے چھوڑا، یہ بہت بڑی تباہی تھی‘۔

اُن کاکہناتھاکہ مجھے اس وقت کمزوری دکھانے پر بھی دکھ ہے، اگر میں اس وقت کمزوری نہ دکھاتا توآج چیزیں مختلف ہوتیں، جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتاہوں تو کچھ نہ کچھ تبدیلی آرہی ہے ، ہرچیز کم ازکم آپ کو کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے۔وکرم کاکہناتھاکہ امیشا یا سشمیتا سین کے بارے میں اس ناول میں کچھ نہیں ، یہ سب وہ کچھ ہے جو میری زندگی کا حاصل ہے اور میرے خیال میں یہ وہ تعلقات تھے جو زبان زدعام تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے