رائیونڈ کے سالانہ مذہبی اجتماع میں 54ہزار زائرین کی شرکت کی منظوری

رائیونڈ کے سالانہ مذہبی اجتماع میں 54ہزار زائرین کی شرکت کی منظوری

لاہور: حکومت نے ایک دن میں وائرس کے 283 نئے مثبت کیسز رپورٹ کیے جو صوبے میں جولائی کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ایک دن میں وائرس سے تین افراد ہلاک ہوئے۔
اہم مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ لاہور کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ایسے 15 مریض زیر علاج ہیں۔
کووڈ-19 کے سخت بیمار مریضوں کے علاج کے لیے حکومت پنجاب نے 19 تک اسپتالوں کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
اس سے متعلقہ پیشرفت میں حکومت نے 6 سے 8 نومبر تک رائے ونڈ میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی منظوری دے دی، بین الاقوامی شرکا کی رائیونڈ جماعت میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
54 ہزار شرکا میں لاہور ے 6ہزار، پشاور سے 9ہزار 600، ملتان اور بلوچستان سے 6ہزار، فیصل آباد سے 4ہزار 800، کراچی سے 9ہزار 600، ڈی جی خان اور سوات سے چھ، چھ ہزار شرکا کو اجازت دی گئی ہے، جن اضلاع اور شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہے، ان سے کسی کو بھی اجلاس یں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔
دستاویز کے مطابق اجتماع کے دوران صرف باہر فضا میں اجتماع کی سفارش کی گئی ہے جس میں ہر فرد میں کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔
بچوں اور جن افراد کے بیماری سے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ان کو بھی اجتماع میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جماعت کے ضلعی قائدین روانگی سے قبل تمام شرکا کی علامتی اسکریننگ کو یقینی بنائیں گے۔
دستاویز کے مطابق اگر سفر کے خواہشمند کسی بھی مسافر میں کووڈ۔19 کی علامات ہوں یا اس کی آخری 14 دنوں میں کووڈ سے متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہو تو ان کی جانچ کی جانی چاہیے اور صرف کووڈ کا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی، اجتماع میں چہرے کے ماسک پہننا لازمی ہوگا، وبا کے دوران تبلیغی اجتماع اور دیگر اجتماعات کا انعقاد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا لازمی ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات سے بچا جا سکے۔
لاک ڈاؤن کے بارے میں سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 830 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر کے 3ہزار 332 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ اقدام کورونا وائرس کے ایک ہزار 416 تصدیق شدہ کیسز کے بارے میں کچھ خبروں کے بعد اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے بہترین بلدیاتی حکومتوں کا نظام لے کر آرہے ہیں

سب سے بہترین بلدیاتی حکومتوں کا نظام لے کر آرہے ہیں

پنجاب: فیصل آباد میں برآمد کنندگان او تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے