چوری کی واردات کے دوران ملزمان آنکھوں کے سامنے 300 سرکاری آکسیجن سلنڈر لے اڑے

چوری کی واردات کے دوران ملزمان آنکھوں کے سامنے 300 سرکاری آکسیجن سلنڈر لے اڑے

کراچی: یہ واردات 22 اکتوبر کو سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں پیش آئی تھی، ملزمان جاتے جاتے 100 واٹر کولر بھی ساتھ لے گئے تھے، واردات کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے

اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ ملزمان باقاعدہ ٹرک لے کر سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچے تھے، ادھر ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان ٹرک میں 6 سلنڈر رکھتے ہوئے پکڑے گئے، تاہم ملزمان تین سو آکسیجن سلنڈر اور سو واٹر کولر پہلے ہی لے جا چکے تھے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کے مطابق کار میں ایک شخص اس کے پاس آیا تھا، اس نامعلوم شخص نے ٹرک بک کروایا اور کہا لوڈر بھی ساتھ لے لو، اس کے بعد ہماری گاڑی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داخل بھی کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان میں سعیداللہ، ابراہیم، نعمان اور عبدالماجد شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے