250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی

250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی

خلاف ورزی کرنے والےنان بائیوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد نان بائیوں کی 12روزہ ہڑتال ختم ہوگئی ہے اور کوئٹہ کے اکثر تندور کھل گئے ہیں۔
بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی سرکاری قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پورے نہ ہونے پر نانبائیوں نے ہڑتال کردی تھی۔ ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف ہوٹلوں میں چپاتی اور روٹی کی قیمت 30 روپے وصول کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ: خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے