نالوں کے کنارے قائم انسانی آبادی اور تجارتی مراکز کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے گا

نالوں کے کنارے قائم انسانی آبادی اور تجارتی مراکز کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے گا

کراچی: اس میں گجر نالے پر 5 ہزار 916 گھر، 2 ہزار 412 کمرشل یونٹس، اورنگی نالے پر 4 ہزار 480 گھر اور 380 کمرشل یونٹس، محمود آباد نالے پر ایک ہزار 49 گھر اور 156 کمرشل یونٹس اور ملیرندی پر ایک ہزار 996 گھر قائم ہیں

کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہوا جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پی سی آئی سی کے چیف کووآرڈنیٹر میجر جنرل عقیل احمد، وزارت منصوبہ بندی کے ایڈیشنل سیکریٹری عزیز اکائلی، این ڈی ایم اے کے بریگیڈیئر وسیم، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ زبیر چنا اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے ان نالوں اور ندی پر رہائش پذیر اور کاروبار کرنے والوں کو مذکورہ جگہیں خالی کرنے کے نوٹس بھیج دیے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ این ای ڈی یونیورسٹی برساتی نالوں کا سروے کررہی ہے ضلع شرقی کے 9 نالوں کا سروے مکمل ہوگیا ہے جبکہ ضلع وسطی کے نالوں کا سروے رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ تمام تکنیکی جائزے آئندہ 3 ماہ کے عرصے میں مکمل کرلیے جائیں۔
مختلف پہلوؤں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں ماسٹر پلان کے مطابق نالوں کی اصل چوڑائی کو برقرار رکھنے اور ان پر انسانی آبادکاری کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انسانی آباد کاری کے بھی مختلف ماڈلز پر کام کرنے اور انہیں اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی اور سیکریٹری بلدیات پر مشتمل کمیٹی لوگوں کی آبادی کاری کا منصوبہ تیار کرے گی۔
سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے سربراہ نے اجلاس میں بتایا کہ 20 اکتوبر سے پورے شہر کی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس وقت مطمئن ہوں گے جب مقامی آبادی یہ کہنا شروع کرے گی کہ ان کے علاقوں میں صحیح طریقے سے صفائی کی جاتی اور بروقت کچرا اٹھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے