الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بااختیار بنانے کا بل منظور ہونے سے روک دیا

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بااختیار بنانے کا بل منظور ہونے سے روک دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رضا ربانی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بل پیش کرنے والے سینیٹر فیصل جاوید کی نیت پر کوئی شک نہیں

تاہم‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پیمرا کا سچ کو دبانے کا ریکارڈ موجود ہے’ اور خدشہ ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جائے گا۔
سینیٹ میں اپوزیشن نے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بااختیار بنانے کا بل منظور ہونے سے روک دیا
پیپلزپارٹی کے قانون ساز کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی صحافت کو غصب کیا جارہا ہے، جہاں صحافیوں کو برطرف اور اغوا کیا جارہا جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا اغوا ایک مسئلہ ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے بھی اس بل کی مخالفت کی۔
دوران اجلاس سینیٹر جاوید کا کہنا تھا کہ بل آجر اور ٹی وی کے صحافیوں کے درمیان قابل عمل معاہدوں پر دستخط، ان کی تجدید اور وسعت کو یقینی بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کام کرنے والے صحافیوں کی اجرت اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور پیمرا کو ٹی وی چینل لائسنسن جاری کرنے والی اتھارٹی کی حیثیثت سے نگرانی کا کردار ادار کرنا چاہیے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر کوئٹہ جلسے میں آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا جس پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔
وزیر نے پی پی کے رہنما رضا ربانی پر الزام لگایا کہ وہ من پسند آئینی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے