زلفی بخاری نے کہا ہنر مند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگارکی فراہمی ترجیح ہے

زلفی بخاری نے کہا ہنر مند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگارکی فراہمی ترجیح ہے

اسلام آباد: ورلڈاکنامک فورم کےزیراہتمام گلوبل اسکلزآؤٹ لک خصوصی سیشن ہوا ، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کی

ممبرممالک میں ہنرمندافرادکی تعدادمیں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہنر مند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگارکی فراہمی ترجیح ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث توجہ معمولات زندگی بحال رکھنے پر مرکوز رہی، قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنا اور معیشت کا استحکام بڑاچیلنج تھا، اب ووکیشنل، ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز کوری اسکیلنگ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تکنیکی تربیت کے منصوبوں پرتوجہ نہیں دی گئی، حکومت کیساتھ نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے، استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے