حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیتی ہے کہ حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کیا جائے ،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل آئندہ سماعت پر گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔
حکم نامے مزید کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے، عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے