سابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینےسےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی

سابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینےسےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی

کراچی: احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کےناجائز استعمال کے ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی

دوران سماعت مفرورملزم وسابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینےسےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی ، نیب نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف دفعہ 88 کےت حت جائیداد ضبطی کی کارروائی جاری ہے ، ان کے خلاف بلوچستان اورپنجاب کےکچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی
سماعت میں سابق چیئرمین کےپی ٹی جاویدحنیف کےوکلا نے بیرون ملک علاج کی اجازت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے درخواست پر استغاثہ اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔
نیب آرڈننس میں ترمیم سے متعلق ملزمان کے وکلا کی درخواست پر گواہ پیش نہ ہوسکے ، گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کےناجائز استعمال کے ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف, رؤف اختر فاروقی اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں

عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں

سکھر: پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے