جائزہ لیا جائے تو تحریک انصا ف کی حکومت کے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں

جائزہ لیا جائے تو تحریک انصا ف کی حکومت کے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں

میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی کا دورہ کیا یہ ان کا آبائی ضلع بھی ہے۔ یہاں انھوں نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کے ہاسٹل کا افتتاح کیا اور عیسیٰ خیل میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

کیڈٹ کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بہت سی باتیں کیں‘ اپنی تقریر میں روایتی انداز میں سیاسی مخالفین پر بھی تنقید کی تاہم انھوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں پر بطور خاص بات کی‘ انھوں نے کہا جب تک کسی کو احساس نہ ہو کہ پسماندہ علاقوں کے لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں۔
اس وقت تک وہ کیسے ان کی مدد کرے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لیے بغیر انھوں نے طنز کیا کہ جو لوگ لاہور میں بڑے بڑے محلات میں رہ کر وزیراعلیٰ بن جائیں اور علاج بھی لندن میں جا کر کرائیں۔بچے ان کے لندن میں ہوں، ان کو کیسے احساس ہو گا کہ لوگ یہاں کیسے رہتے ہیں؟ انھوں نے وضاحت کی کہ پنجاب کا سب سے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان ہے۔
وہ ترقی میں ضلع میانوالی سے بھی پیچھے ہے۔ہم ضلع میں نمل یونیورسٹی بنا رہے ہیں جو زراعت پر ریسرچ کر کے پورے پاکستان کی مدد کرے گی۔یہ انتہائی اچھا اقدام ہے ‘ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پر جلد از جلد کام کرے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو فائدہ مل سکے اور وہاں کے نوجوان اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومیں تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہیں۔ کپاس، کپڑا بیچنے سے قوم امیر نہیں ہوتی۔ قوم اس وقت امیر ہوتی ہے جب آپ لوگوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں، انھیں اعلیٰ تعلیم دیتے ہیں اور ریسرچ کرتے ہیں۔
قوم کو تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہاں کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنر مند نہیں ہوتے ۔یہ بالکل درست بات ہے اور موجودہ حکومت اس جانب بھرپور انداز میں کام بھی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ ساتھ تھے۔ میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور اور ڈیرہ اسماعیل خان کوترقی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے قوم کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ پاکستان دنیا میں طاقتورقوم کے طورپرابھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

لاہور: کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے