انوشکا شرما کو چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرماکو نئی آنے والی فلم "پری” میں بنگالی اداکار پرام براتا چھتر جی کے ساتھ کاسٹ کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم پھلوری میں پنجابی اداکار دلجیت دوسنجھ کے ساتھ کام کرنے کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کو نئی فلم پری میں بنگالی اداکار پرام براتا چھتر جی کے ساتھ کاسٹ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے اور مجھے ہدایتکار پر مکمل اعتماد ہے۔ ہدایتکار پروست رائے کی ہدایت کردہ فلم پری جون میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نورا فتیحی کی ’دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس لیکن……

ممبئی:مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے