وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا

پنجاب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کڈنی سینٹر کے نئے یونٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی ماسٹر چابی انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے، پولیس کو دروازہ توڑنے کی کیا ضرورت ہے

نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں علاج تو کیابخار بھی چیک نہیں کروایا، نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں انھیں واپس آ جانا چاہیے۔
کراچی واقعے سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا جبکہ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے تھے۔
قائد اعظم کے مزار پر بھٹو اور بینظیر نے بھی اس طرح کی حرکت نہیں کی ، لیڈر شپ ملک کو لوٹ کر باہر چلی گئی ہے، اداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے، جب یہ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں تو شہدا کے ورثا کو دکھ پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا

لاہور: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے