وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں چاپری ڈیم کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں چاپری ڈیم کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم وزرابھی ساتھ ہوں گے، میانوالی میں عمران خان چاپری ڈیم منصوبےپرتعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے ، افتتاحی تقریب کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ میں ہوگی، جس سے وزیراعظم خطاب بھی کریں گے

3 ارب لاگت کےمنصوبےسےڈیڑھ لاکھ عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا ، فراہمی آب کامنصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا ، اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کا نمل کالج اور نمل نالج سٹی کا دورہ بھی متوقع ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے  خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میرا اور آرمی چیف کا ایک ہی مقصد پاکستان کو بہتر کرنا ہے، دونوں کا مقصد ایک ہی ہے اس لیے پہلی مرتبہ سول عسکری تعلقات اچھے ہیں‘۔
خیبرپختونخواہ کے تمام شہریوں میں ہلیتھ کارڈ تقسیم کیے گئے، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے سفید پوش طبقے کو بھی ہیلتھ کارڈ پہنچائے جائیں، حکومت پاکستانی تاریخ میں پہلی بار غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنا رہی ہے، ایک لاکھ گھر کے منصوبے میں شامل ہر گھر پر حکومت تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی، بینکوں کو پابندکریں گےکہ 5 فیصد شرح سود پر شہریوں کو گھروں کےلیے قرض دیں، اگر شرح سود میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہوا تو ہم 7 فیصد پر قرض دیں گے اور اگر شرح سود کم ہوگئی تو قرض پر بھی کم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے