جیو نیوز کے رپورٹرعلی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

جیو نیوز کے رپورٹرعلی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

کراچی: جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر علی عمران سید لاپتہ ہوگئے، اہلیہ کا کہنا ہے کہ علی عمران گزشتہ شام بیکری تک جانے کیلئے گھر سے نکلے لیکن واپس نہیں آئے، ان کی گاڑی اور موبائل فون گھر پر ہیں

صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کامقدمہ تھانہ سچل میں درج کرلیا گیا، مقدمہ علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی ہے، موقع کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو صحافی علی عمران کو جلد بازیاب کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا ہے،آئی جی سندھ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، صحافی کی بازیابی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دعا اور امید کرتاہوں رپورٹر علی عمران جلد اپنے اہل خانہ کو مل جائیں جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے صحافی علی عمران سیدکی گمشدگی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے علی عمران کی گمشدگی آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

سی فوڈ ریسٹورنٹس نے حکومت سندھ کی کورونا ایس اوپیز کو مذاق بنادیا

کراچی: رات گئے تک ان سی فوڈ کے ریسٹورنٹس پر شہریوں کارش نظر آتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے