خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے

خط میں انھوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا، کہا گیا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر انھیں جسمانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
عثمان ڈار نے خط میں لکھا خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، میں ان گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں، یہ الزامات وزیر اعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
معاون خصوصی کا مؤقف تھا کہ الزامات میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے اس لیے اس معاملے پر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، اور اس کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے۔
خط میں عثمان ڈار نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، اور ثبوت فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں آرٹیکل 62 کے تحت خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے