امریکا نے سوڈان کا نام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا

امریکا نے سوڈان کا نام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا

واشنگٹن: عرب امارات اور بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کرلیا جس کے ساتھ ہی امریکا نے سوڈان کا نام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا

اس پیش رفت کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کیا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک، فوجی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کو فون پر ساتھ لیا اور اس معاملے پر گفتگو کی۔
ٹیلی فونک ملاقات کے بعد تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل کے سربراہان تعلقات کو بحال کرنے اور ایک دوسرے سے دشمنی کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے، جلد ہی تینوں ممالک کے وفود ایک دوسرے سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اس اعلامیے کو امن کے لیے ڈرامائی پیشرفت اور نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ریاض: سعودی ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے