کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے

کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے

لاہور: مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے

واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے، عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے، سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں، برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

لاہور:جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے