بھارتی اداکارہ سنی لیون نے کمنڑی شروع کردی، مداح حیران

ممبئی: بھارتی اداکارہ سنی لیون نے کمنڑی شروع کردی ۔دی ٹائمز آف انڈیا  کے مطابق فلم انڈسٹری کیساتھ ساتھ سنی لیون نے کھیل کے شعبہ میں بھی قدم رکھ لیا ، انڈین پریمیئر لیگ کے دوران شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اداکارہ نے سنیل گرور کے ساتھ لائیو کمنٹری کر کے سب کو حیران کر دیا۔

منگل کے روزدہلی کے فیروز شاہ کولکتہ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران سنی لیون نے کمنٹری کرتے ہوئے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کی کمنڑی کو بھی چیلنج کر دیا۔ سنی لیون کا کمنڑی کرنا اور ویندر سہواگ کو سرعام چیلنج کرنا ایسا تاثر دیتا ہے کہ اگر وہ فلمی دنیا میں کامیاب نہیں بھی ہوتی تو کرکٹ کی دنیا میں ضرور لوگوں کے دل جیت سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے